اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم حکم دیں، فوری ٹرین سروس شرع کرنے کو تیار ہوں، شیخ رشید نے پیش کش کر دی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کو ٹرین آپریشن فوری شروع کرنے کی پیش کش کردی، شیخ رشید نے کہا کہ حفاظتی ا قدامات کے ساتھ ٹرین آپریشن ایک دن میں شروع کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے بارے میں شیخ رشید نے بریفنگ دی۔شیخ رشید نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی فاصلے پر سیٹیں اور سینیٹائزر سے ٹرین میں محفوظ سفر ممکن بنا سکتے ہیں، جبکہ ٹرینوں میں قرنطینہ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرین آپریشن فوری شروع کرنا ہے یا 9 مئی کے بعد، فیصلہ کل کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں