کراچی(پی این آئی)عوام کی زندگیوں سے زیادہ عزیز کچھ نہیں، لاک ڈاؤن ختم کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں، سندھ حکومت نے کہہ دیا، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی
جانوں سے بڑھ کر کچھ اور عزیز نہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کی جانب سے لاک ڈاون کے خاتمے کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، فی الحال کاروباری طبقے کو آن لائن معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کوئی بھی ایسا منصوبہ یا پلان زیر غور نہیں جس میں صوبے سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ سارے ملک کے عوام بھگت رہے ہیں، اگر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ہنگامی طور پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھاتے تو آج صورت حال کچھ اور ہوتی، حکومت سندھ کے تیار کردہ ایس و پیز پر عمل در آمد کرنا ضروری ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ معاشی پہیہ بھی چلتا رہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حکومت سندھ کے اقدامات کی کردار کشی کے بجائے اگر ہمارے ہاتھ مضبوط کیے جاتے تو یہ عمل نہ صرف اجتماعی طور پر مفید ثابت ہوتا بلکہ انفرادی سطح تک بھی اس عمل کے اثرات لازمی طور سے مرتب ہوتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں