کنٹرول لائن (پی این آئی)بھارت باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر فائرنگ سے لانس نائیک سمیت 3 شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید ہوگیا، 34 سالہ لانس نائیک علی باز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔دوسری جانب بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 16 سال کی لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور 55 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں