اسلام آباد(پی این آئی)غریبوں، دیہاڑی داروں کا کیا بنے گا؟ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی،وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کر دی،انہوں نے کہا ہے کہ اگر کورونا کی بیماری سے صرف غریب شکار ہوتے تو کبھی لاک ڈائون کرنے میں
اتنی تیزی نہ دکھائی جاتی۔کامسٹیک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب یہ دیکھا کہ کورونا وائرس امیروں اور غریبوں میں تمیز نہیں کر رہا تو حکمران اشرافیہ نے گھبرا کر لاک ڈائون کر دیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، سوچا ہی نہیں گیا کہ غریب دیہاڑی داروں اور محنت کشوں کا کیا بنے گا، 50 انچ کے سینے والا مودی بھی اتنا ڈرپوک نکلا کہ پورا ملک ہی بند کر دیا، لوگ پیدل پیدل چل کر مر گئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکمراں اشرافیہ احساس کمتری اور بیرونِ ملک پر انحصار کرنے کی عادی بنی ہوئی تھی، حکومتوں اور بیورو کریسی نے ہر چیز امپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔انہو ںنے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے طبی آلات کی قلت ہوئی تو اس پالیسی کا نقصان سامنے آیا۔عمران خان نے کہا کہ سرکاری اسپتال اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوں گے جب تک سیاستدان اور سرکاری افسران اپنا علاج یہاں نہیں کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب قوم خود پر اعتماد کرنا شروع کر دیتی ہے تو آگے بڑھتی ہے، خود اعتمادی لوگوں کو مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے قابل بناتی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے، 60ء کی دہائی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا۔انہوں نے کہا کہ جو ملک نیوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے اس کے لیے وینٹی لیٹر بنانا مشکل ہے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہر چیز کو امپورٹ کریں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نالج اکانومی پر کوئی ترقی نہیں کی، ہمیں اپنے اسپتال درست کرنے ہیں، انہیں بہتر بنانا ہے، پہلے سارے لوگ علاج کرانے باہر جاتے تھے اب تو یہ لوگ باہربھی علاج نہیں کرا سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزراء سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاسپتال بہتر نہیں ہوں گے، آج صاحبِ اقتدار چاہیں بھی تو بیرونِ ملک علاج نہیں کرا سکتے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا نے سکھایا کہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، ڈیڑھ سال ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں گزر گیا، قوم کو پورا ویژن دیں گے، یہ کسی چھوٹے طبقے کے لیے نہیں پورے ملک کے لیے ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسے والے لوگ سرکاری اسپتالوں میں جانے کا سوچتے بھی نہیں، جبکہ کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایک وژن کے تحت آگے لے کر جائیں گے، طویل المدتی پالیسیوں سے ملک آگے بڑھتا ہے۔کامسٹیک میں وزیرِ اعظم عمران خان نے طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں