اسلام آباد (پی این آئی)بلیک میلنگ نہیں چلے گی، سب کام کرو، پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانون ایسوسی ایشنز سے معاہدے منسوخ کر دئیے،قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے تمام ائیر لائن ایسوسی ایشنز کے ساتھ ہر طرح کے ورکنگ معاہدے منسوخ کر دیے۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پالپا،
ساسا، سیپ، آٹاپ، پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کرنے کی غیر قانونی حیثیت ختم کردی گئی ہے کیونکہ پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس گروہوں کی تعداد زیادہ تھی جو انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے۔اس متعلق ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشنز ذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں اور نوٹیفکیشن کا مقصد شدید بحران کا شکار پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گی بلکہ اس نوٹیفکیشن کامقصد انتظامیہ کی رٹ بحال کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پی آئی اے کے تمام شعبوں کو لازمی سروس کا حصہ قرار دیتے ہوئی لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا تھا۔ایکٹ کے مطابق کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔خیال رہے کہ دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں پھنسے 27 ہزار پاکستانیوں کو پی آئی اے ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے جب کہ ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں