یہ زیادتی ہے، پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے بھی کورونا فنڈ کاٹ لیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے بھی کورونا فنڈ کاٹ لیا،پنجاب میں دیگر سرکاری افسران سمیت ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے بھی کورونا فنڈ کی مد میں 2 دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی، دوسری جانب وکلاء کو گرانٹ کے 10 کروڑ روپے دے دئیے گئے۔پنجاب میں جہاں سرکاری افسران کی

تنخواہ سے کورونا فنڈ کی مد میں 2 دن کی تنخواہ کاٹی گئی وہاں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں سے بھی 2 دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں، انہیں اضافی تنخواہ دینے کے بجائے 2 دن کی تنخواہ کاٹ لی جبکہ پنجاب حکومت نے حکومتی فنڈ میں سے 10 کروڑ روپے وکلاء کو دے دئیے جو کہ ڈاکٹروں سے سراسر ناانصافی ہے۔اس بارے میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بار کو گرانٹ ان وکلاء کے لئے دی گئی ہے جو لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں پر تعینات ڈاکٹروں کے لئے وزیراعلی عثمان بزدار پہلے اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close