وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کن لوگوں پر نوٹوں کی بارش کر دی؟ اہم تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے منظور کردہ لاہور بار ایسوسی ایشن کو 12 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں لاک ڈاون کے باعث جہاں بہت سے معاملات اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں وکلا کا کام بھی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے، وکلا کی جانب

سے حکومت سے امداد کی اپیل کی گئی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے 12 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت کی محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کی سفارش پر یہ سمری وزیراعلی کو ارسال کی، محکمہ خزانہ نے وکلا کو گرانٹ جاری کرنے کی مخالفت جبکہ وزارت قانون نے گرانٹ کے اجرا کی حمایت کی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے مستحق وکلا کی امداد کے لئے 12 کروڑ کی گرنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم لاک ڈاون میں متاثر ہونے والے مستحق وکلا میں تقسیم کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں