اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی کو پیغام بھیجا ہے کہ میں چند اور بھی کرپشن سکینڈلز کھولنے جا رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا بجلی بحران اور دیگر کرپشن سکینڈلز کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی بحران آیا تو
فائلوں میں ہے لیکن 22 کروڑ عوام کونقصان ہر مہینے بل دینے کی صورت میں ادا کر نا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان اس پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔عمران خان نے کسی کو پیغام بھجوایا ہے کہ میں دیگر دو تین کمیشن بھی کھولنے لگا ہوں۔اگر عمران خان ایسا کرلیتے ہیں تو پاکستان کی اکانومی بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔لیکن دوسری صورت میں پاکستان کو چلانا بہت مشکل ہو رہا ہے کیونکہ جب تک آپ لٹیروں کو پکڑ کر ان سے پیسے واپس نہیں لیں گے تو ملک صحیح سمت نہیں جائے گا۔خیال رہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے 14 جون 2019 کو ہی نوازشریف اور زرداری کی حکومت کے لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا ، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران اس کے لئے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا تھا جس کی تحقیقات رپورٹ مکمل ہو گئی ہے اور بڑی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ قرضہ کمیشن کی تحقیقات مکمل ہو گئی ، 24 ہزار ارب روپے کا قرض کہاں لگایا گیا، ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق 10 ہزار 500 ارب روپے کے قرضوں کی تحقیقات کی گئی ۔پن بجلی منصوبوں میں 600 روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں دیکھنے میں آئیں۔ نیلم جہلم منصوبہ 84 ارب روپے سے 500 ارب روپے کی لاگت تک کیسے پہنچا کمیشن نے سپیشل آڈٹ کی سفارش کردی ۔ گومل زیم ڈیم 12 ارب روپے کی بجائے 22 ارب روپے میں مکمل کیا گیا ۔ ذرائع پلاننگ کمیشن بتاتے ہیں کہ منصوبوں میں خردبرد بھی خوب کی گئی۔ اور غیر قانونی معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ کمیشن ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 100 ارب روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ کمیشن نے 2008 سے 2018 تک کے قرضوں کی تحقیقات کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں