کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسکے اثرات۔۔ایرانی صدر اور بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا ، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی اور بل گیٹس نے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس اور حسن روحانی سے الگ الگ بات چیت ہوئی ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسکے اثرات پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق

صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے علاقوں میں ٹڈی دل کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلی فون پر کورونا کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے، بات چیت کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکے اثرات پر گفتگو کی گئی ہے۔عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پر اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مستحقین کی مدد کیلئے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ان حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں مدد ملی ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی پارٹنرز کی جانب سے مدد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 14885 ہو گئی ہے جبکہ 327 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔انہی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ان کے گھروں میں رکھا جائے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close