آئندہ ماہ کورونا وائرس مزید خوفناک صورت اختیار کر جائیگا۔۔ پاکستانی ماہرین نے خدشہ ظاہر کر دیا

ملتان (پی این آئی) آئندہ ماہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جائے گی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جائے گی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے موثر نہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں

اضافہ ہوا ہے جس سے آئندہ ماہ صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جائے گی۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے عہدیدروں کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پچھلے ایک ہفتہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارے شعبہ صحت کے وسائل محدود ہیں جو مریضوں کی بہت بڑی تعداد کو علاج کی سہولیات دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔پی ایم اے کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ دوسری جانب آج ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 806 نئے کیسزسامنے آئے چکے ہیں۔ جبکہ 26 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 327 ہوگئیں ۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 14885 تک پہنچ گئی ہے۔شارجہ اور دبئی سے وطن لوٹنے والوں 47 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں حالات بہت زیادہ سنگین ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5827 تک پہنچ گئی، سندھ میں 5291کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2160اور اسلام آباد میں 297 ہوگئی، بلوچستان میں 915 گلگت بلتستان میں 330 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 65 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close