آئندہ ماہ لاک ڈاؤن کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے آئندہ ماہ صنعتی شعبے پر لاک ڈاؤن کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت کار بیرون ممالک سے تجارتی آرڈرز لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو

دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتِ حال میں نئے مواقعوں کے پیشِ نظر حکمت عملی بنا رہی ہے جس کے تحت مئی میں ملکی برآمدی صنعت کو کھول دیا جائے گا۔مشیر تجارت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق مالی سال کے اختتام پر قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی منفی آدھا(پوائنٹ فائیو) تک گر سکتی ہے۔رزاق داؤد نے کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے سفری پابندیاں ختم کرنے کا کہا ہے جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر پاکستان کو بعض تحفظات ہیں تاہم ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع کے لیے افغان حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close