لاہور میں پولیس سختی پر مجبور، کورونا کیسوں میں اضافہ وجہ بن گیا

لوہور(پی این آئی)لاہور میں پولیس سختی پر مجبور، کورونا کیسوں میں اضافہ وجہ بن گیا۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پولیس کی جانب سے ناکوں پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق لاہور میں وبائی بیماری کورونا کے کیسز

بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آنے کے فیصلے کے بعد اب تک دو لاکھ سے زائد شہریوں کو ناکوں پر روکا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ 91 ہزار شہریوں کو وارننگ دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 591 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی چیکنگ کی گئی ہے۔رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ سات ہزار 245 گاڑیوں اورموٹر سائیکلزکو خلاف ورزی پر بند بھی کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 و دیگر قوانین توڑنے پر 2119 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں