کامیابی کی خبریں ،پاکستان کورونا کے 76 فیصد آلات خود بنانے لگا

اسلام آباد(پی این آئی)کامیابی کی خبریں پاکستان کورونا کے 76 فیصد آلات خود بنانے لگا،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وبائی بیماری کورونا سے نمٹنے کے لیے درکار 76 فیصد میڈیکل آلات خود تیار کر لیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدی نے اپنے ایک بیان میں

کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی سامان کی تیاری پاکستان میں جاری ہے، سامان میں وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، تھرمل اسکینر شامل ہیں۔فواد چوہدی نے کہا ہے کہ سامان میں تھرمل گنز، سینیٹائزرز، عینکیں، گلوز، گاؤن بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حفاظتی سامان کا کل وزیراعظم عمران خان جائزہ لیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو کل حفاظتی سامان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس کی ڈریپ سے لائسنسنگ کے بعد میڈیکل آلات ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں