سندھ سے اچھی خبر،کورونا مریض بڑی تعداد میں صحتیاب، گھروں کو روانہ

کراچی(پی این آئی)سندھ سے اچھی خبر، کورونا مریض بڑی تعداد میں صحتیاب، گھروں کو روانہ،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے تھے ان کا فائدہ ہوا ہے، صوبہ سندھ میں بڑی تعداد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریض

شفایاب ہوگئے ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں جاری کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو آٹھ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے، شفایاب ہونے والے مریضوں نے آئسولیشن اختیار کی ہوئی تھی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تعلق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد ساڑھے گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سندھ حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ شہریوں سے سماجی دوری اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللّٰہ ہم متحد ہوکر اس وبا کا خاتمہ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close