اسلام آباد(پی این آئی)افغان مہاجرین کی مشکلات کا خاتمہ، پاک افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے کا اعلان،پاکستان نے افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ
افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن بارڈر مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لارہے ہیں، پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔معید یوسف نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے سفارت خانوں سے رابطہ کریں، جو بھی باہر سے ملک میں آئے گا اسے 24 گھنٹے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1 اعشاریہ 2 فیصد ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 827 ہے، مہلک وائرس پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اجلاس ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں