یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپےتک کمی کی تجویز پیش، منظوری عمران خان دیں گے

اسلام آباد(پی این آئی):یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز پیش، منظوری عمران خان دیں گے،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو اچھی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویوں میں

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ پندرہ روپے فی لٹر کمی کی تھی۔ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لیٹر کمی کی سمری بھی تیار کر لی گئی ہے جو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو آج ارسال کی جائے گی۔ حکومت مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور پٹرولیم نرخوں میں کمی کرکے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہےحکومت مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور پٹرولیم نرخوں میں کمی کرکے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دی گی اورنئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے جس سے سفری اور توانائی لاگت بھی کم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا ۔ آنے والا بجٹ کورونا بجٹ ہوگا۔حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے60 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔ شبلی فراز وزیر اطلاعات، جنرل عاصم باجوہ معاون خصوصی مقرر،شبلی فراز وزیر اطلاعات، جنرل عاصم باجوہ معاون خصوصی مقرر،معاشی ماہرین کا اندازہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت میں تین فیصد کمی آئے گی اور اس میں 2021 سے قبل بہتری ممکن نظر نہیں آتی ہے۔اگر کورونا وبا پر جلد قابو نہ پایا گیا تو مینوفیکچرنگ، سروسزاوربرآمدی شعبے پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور معیشت پراثرات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9.6 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close