اسلام آباد(پی این آئی)کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزامات مسترد، پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا، پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے کر مسترد کر دیے.اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے دراندازی سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ
بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ بھارت کورونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کر رہا۔دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں