لاہور(پی این آئی )چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام تہنیتی خط لکھا ہے۔سی پی سی نے شہبازشریف کے نام 3 صفحات پر مشتمل تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ایک اہم سیاسی قوت ہے جس نے چین پاکستان سدابہار
اسٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنر شپ کو فروغ دینے میں گراں قدرکام کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔خط میں مزید لکھاگیاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں۔خط کے مطابق کورونا نے تمام ممالک میں عوام کی صحت وسلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے، ہم کورونا کے انسداد کیلئے اپنا تجربہ بانٹیں گے اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہیں گے۔ ………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں