حکومت نے کاروباری سرگرمیاں مشروط طوربحال کرنے کا اعلان کر دیا،پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیاں مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں چھوٹی تجارتی مارکیٹس کھولی جائیں گی، وزیراعلیٰ نے کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ایس اوپیز بنانے ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں تجارتی مارکیٹس کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔جس کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے می

ں چھوٹی تجارتی مارکیٹس کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ سندھ کو محدود کاروبار کی بحالی کیلئے مشروط ایس اوپیز تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 112 ٹیسٹ کیے جو آج تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور ہم نے پہلی مرتبہ 4 ہزار ٹیسٹ کو عبور کیا، اس طریقے سے اب تک ٹیسٹ کی تعداد 41 ہزار61 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 335 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 5291 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارا معمول کے لوگوں کی متاثر ہونے کی جو شرح ہوتی تھی وہ 11 سے 12 فیصد ہوتا لیکن 24 گھنٹوں میں یہ 8.15 فیصد ہے، تاہم اب تک کیے گئے مجموعی 41 ہزار 61 ٹیسٹ میں سے 5 ہزار 291 جو مثبت آئے ہیں تو یہ شرح 11 فیصد ہے۔ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہم جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں وہ ٹریس ٹیسٹ اینڈ ٹریٹ ہے یعنی پہلے ہم مریض کو ٹریس کرتے ہیں کہ اگر اس کا کسی مثبت فرد سے رابطہ ہوا ہو، اس کے بعد ٹیسٹ کرتے ہیں اور پھر اگر وہ مثبت آئے تو آئیسولیشن میں رکھتے ہیں جبکہ اگر منفی آئے تو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو بہت احتیاط کرنی چاہیے، یہ وائرس مقامی طور پر منتقلی اختیار کرچکا ہے ہم سب کو ضرورت ہے کہ اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں کیونکہ یہ ہوتا ہے کہ جوانوں میں اس کی علامات نہ آئیں لیکن جن کی عمر زیادہ ہے اور انہیں کوئی دوسرا مرض ہے ان پر یہ بہت جلدی حملہ کرتا ہے. تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام نے جس طرح اس آزمائش کا مقابلہ کیا ہے ہم اس پر جلدی قابو پالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close