فردوس عاشق کو ہٹانے پر فواد چوہدری کی ہنسی چھوٹ گئی، وضاحت نہیں کی

اسلام آباد(پی این آئی)،فردوس عاشق کو ہٹانے پر فواد چوہدری کی ہنسی چھوٹ گئی، وضاحت نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہنس پڑے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فردوس اعوان

کو منصب سے ہٹانے میں تاخیر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کرنے میں وقت لیا، وہ جتنا عرصہ رہیں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہے ہیں۔جب فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ فردوس اعوان کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے سے قبل واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا گیا ہے جس پر فواد چوہدری ہسن پڑے اور اس بات کی کوئی وضاحت نہیں دی۔ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فردوس اعوان کی جگہ پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات لگادیا گیا ہے۔ سینیٹ میں قائد اعوان شبلی فراز کو نیا وزیر اطلاعات و نشریات بنادیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close