بھارت میں مقیم مسلمان سنگین خطرات کو شکار ہو چکے ہیں، عالمی برادری توجہ دے، شاہ محمود قریشی نے توجہ دلا دی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت میں مقیم مسلمان سنگین خطرات کو شکار ہو چکے ہیں عالمی برادری توجہ دے، شاہ محمود قریشی نے توجہ دلا دی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری

اور رکن ممالک کو خط تحریر کیا ہے، جس میں مودی حکومت کی جانب سے بھارتی مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کےلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہندتوا نظریہ پرمبنی ’آرایس ایس،بی جے پی‘کی نفرت انگیزی کا تازہ ترین واقعہ سامنے آیا ہے، بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤکا ذمہ دار قرار دیاجارہا ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ مہم بڑے پیمانے پرجاری ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی تنگ نظر انتہاپسند حکومت نے کورونا وائرس کا ذمہ مسلمانوں کو ٹھہراتے ہوئے مظالم کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے یہاں تک کو کورونا وائرس سے متاثر مسلمانوں ک ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close