سندھ سے خوش کن خبر آ گئی، کورونا پھیلاؤ کا تناسب 12سے کم ہو کر 8فیصد پر آ گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ سے خوش کن خبر آ گئی، کورونا پھیلاؤ کا تناسب 12 سے کم ہو کر 8 فیصد پر آ گیا،کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ صوبے میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام میں صوبے میں کورونا کی

صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 نئے کیسز سامنے آئے جو کیے گئے ٹیسٹ کا 8.15 فیصد ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 افراد انتقال کرگئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طرح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے، صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں،کراچی میں سب سے زیادہ 258 مریض رپورٹ،وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ضلع جنوبی میں 89، ضلع شرقی 53، ضلع وسطی 43 ، ضلع غربی 24، کورنگی 28 اور ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد 10، سکھر اور شکارپور 7،7، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5،، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close