لاہور(پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کا تناسب مرنےوالوں کے مقابلے میں بہت اچھا ہے، این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار ،ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے، تاہم مرنے والوں کا تناسب دو اعشاریہ ایک جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 22 اعشاریہ سات فیصد
ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم میں مختلف نقشوں اور گرافکس کی مدد سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ان میں 10ہزار سے زائد کورونا کے کنفرم مریض شامل ہیں جبکہ ملک میں کورونا سے 280 سے زائد اموات جبکہ 3 ہزار سے زائدافراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےبتایاکہ صوبائی حکومت نے 20 نکاتی ایس اوپیز پر عمل درآمد تیز کر دیا، خلاف ورزی پر 713 مساجد کی انتظامیہ کے خلاف متعلقہ تھانوں میں کارروائی کی گئی۔سرکاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیشتر مساجد میں حکومتی ہدایات پر عمل ہو رہا ہے، تاہم 313 مساجد میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور 85 میں قالینوں کی موجودگی پائی گئی جبکہ 180 مساجد میں لوگ بغیرماسک پہنے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں