سفارشی افسروں کی شامت آ گئی،کون کون کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات ہوا؟ وزیراعظم نے نام پوچھ لیئے

اسلام آباد (پی این آئی)سفارشی افسروں کی شامت آ گئی،کون کون کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات ہوا؟ وزیراعظم نے نام پوچھ لیئے،وزیرِ اعظم عمران خان نے خلافِ ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016ء کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع

کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے تمام وزارتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں 18 اگست 2016ء کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے کے ذریعے وزراء کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، جبکہ تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔مراسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close