پاکستان، کورونا سے گذشتہ 24گھنٹے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20رہی، 751نئے متاثرین کا اضافہ ہوا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان، کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 رہی، 751 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا,پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 751 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ 20 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔منگل کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں وائرس

سے مرنے والے افراد کی تعداد منگل 301 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کل متاثرین 14 ہزار سے زائد ہیں جن میں سے تین ہزار 233 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں ایسے مریضوں کی تعداد 111 ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔سب سے زیادہ اموات 104 خیبر پختونخوا کے صوبے میں ہوئیں جبکہ پنجاب میں 91 اور سندھ میں 85 ہلاکتیں ہو چکی ہیںبلوچستان میں 14، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔گزشتہ روز پورے ملک میں چھ ہزار 417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل ایک لاکھ 57 ہزار 223 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد پانچ ہزار 640 ہے جبکہ سندھ دوسرا بڑا متاثرہ صوبہ ہے جہاں کل چار ہزار 956 افراد میں کورونا مثبت آیا۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 984 ہے جبکہ بلوچستان میں 853 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔اسلام آباد میں 261 جبکہ گلگت بلتستان میں 320 مریض ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے لکھا تھا کہ ‘میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انشااللہ میں اس بیماری سے لڑوں گا۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں