کورونا پاکستان میں، ہلاکتیں 301متاثرین 14ہزار سے بڑھ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا پاکستان میں، ہلاکتیں 301متاثرین 14 ہزار سے بڑھ گئے،ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 301ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14057 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات

خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور پنجاب سندھ میں 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج کے کیسز کی صورتحال،آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 739 کیسز سامنے آئے اور 22 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 194 کیسز 10ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 72 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں