اسلام آباد (پی این آئی) ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کیلئے بری خبر، ادارہ قومی بچت نے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ منافع میں کمی کر دی، ادارے نے تمام قومی بچت سکیمز کے شرح منافع میں کمی کر دی، منافع کی نئی شرح 24 اپریل سے لاگو ہوگی، فیصلہ شرح سود میں کمی کے باعث کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شرح
سود میں کمی کے باعث حکومت نے قومی بچت سکیمز کی شرح میں بھی کٹوتی کردی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دفاعی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.86 فیصد کمی سے 8 عشاریہ 54 فیصد، بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.92 فیصد کمی سے 10 عشاریہ 32 فیصد، بچت کھاتوں پر منافع کی شرح 1.60 فیصد کمی سے 7 فیصد ، صوصی بچت پر منافع کی شرح 3 فی صد کمی سے 8 فیصد اور انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 2.28 فیصد کمی سے 8 عشاریہ 28 فیصد کر دی گئی ہے۔نیا شرح منافع 24 اپریل سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 24 اپریل تک 169 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتوں کو ہدف مقرر کیا ہے، گزشتہ سال یہ ہدف 324 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اسی طرح جاری مالی سال کیلئے مجموعی بچتوں کے حجم کو1570 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ گزشتہ سال جون کے اختتام پرسی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔ مالی سال 2017-18 ء کے اختتام پر یہ حجم 155 ارب روپے تھا۔ گزشتہ سال کے اختتام پر سی ڈی این ایس کے مجموعہ بچتوں کا حجم 1150 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں