گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی کورونا وائرس ہو گیا

کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،

انشاء اللہ جلد اس سے صحتیاب ہوجاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ ہم نے اس سے زیادہ مشکل لڑایاں لڑی ہیں، جس جنگ کی ہم نے تیاری کی ہے، یہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، اللہ ہمیں اس وبا سے لڑنے کی طاقت عطا کرے”۔خیال رہے کہ آج سندھ میں کورونا کے 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 مریضوں کی حالت خراب ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ آج صوبے بھر میں 2733 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے، صوبے میں آج مزید 4 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور اب گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close