دوست ملک چین کی مدد آپہنچی ، پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30000 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت 40000 ٹیسٹ تک لے جائیں گے۔انہوں نے بتایا آج پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے اٹھارہ ٹن طبی

امداد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا ہے۔جس کے بعد پاکستان نے یومیہ تیس سے چالیس ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا جس سے آنے والے دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی چین سے این ڈی ایم اے کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان پہنچ گئی ۔ پیر کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا،چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔آنے والے سامان میں 159 وینٹلیٹرز اور 15ایکسرے مشین ، 200 تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے ذاتی حفاظتی اشیاء، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ ،30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میںمتاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close