کورونا وائرس کو شکست ، پاکستان میں کورونا کے کتنے ہزار مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب، اب تک وائرس سے متاثرہ کل 3 ہزار 29 افراد کلیئر قرار دیے جا چکے، مریضوں کی تعداد 13 ہزار 228 ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جہاں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں کورونا

وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 3029 وائرس سے متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں موجود مزید افراد آنے والے دنوں میں صحتیاب ہوں گے۔ تاہم دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پیر کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد سے 10 کیسز جب کہ پنجاب اور بلوچستان سے 2،2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے ، شہر میں اب تک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس طرح صوبے میں مجموعی اموات 13 ہوگئی ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 781 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں