کورونا بے قابو ہو وہا ہے، سکھر کے ڈاکٹروں نے بھی لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کر دیا

سکھر (پی این آئی) کورونا بے قابو ہو وہا ہے، سکھر کے ڈاکٹروں نے بھی لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے بعد سکھر کے ڈاکٹروں نے بھی لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کا تاثر غلط ہے ڈاکٹرز کا

تعلق مریضوں اور صحت سے ہے۔ سکھر میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالواحد عباسی، ڈاکٹر عثمان ماکو، ڈاکٹر افتخار شاہ اور دیگرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکھر میں لوکل سطح پر کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے آدم شاہ کالونی میں ایک کیس ظاہر ہوا تھا مگر اب وہاں سے 27 کیس نکلے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ڈاکٹرز نے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن یہاں پر ٹیسٹنگ کی سہولت نہیں ہے، مشین دی گئی ہے لیکن ابھی تک کٹس نہیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اندرون سندھ میں ٹیسٹنگ کی سہولت صرف گمبٹ اسپتال میں ہے ہم نیک نیتی سے اس وبا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ میڈیا، عوام اور حکومت ہمارے ساتھ ہے اور موجودہ صورتحال میں میڈیا کا جو کردار رہاہے ہمارے پورے ملک میں تین چار سو وینٹی لیٹرز ہیں ہم اس وبا کا مقابلہ لاپرواہی اور دکانیں کھول کر نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close