کراچی میں حکومتی اجازت کے باوجود کاروبار شروع نہ ہو سکا، آن لائن کاربار ممکن نہیں تاجروں کا مؤقف

کراچی(پی این آئی)کراچی میں حکومتی اجازت کے باوجود کاروبار شروع نہ ہو سکا، آن لائن کاربار ممکن نہیں تاجروں کا مؤقف۔کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود آن لائن کاروبار شروع نہ ہوسکا۔تاجروں نے شکوہ کیا کہ حکومتی شرائط پوری کرنے کے بعد صبح 9 بجے دکانیں کھولنے

کے لیے پہنچے تو انتظامیہ کے اہلکار مزید شرائط لے کر پہنچ گئے، دکانیں نہ کھلنے کے سبب لوگ باہر ہی جمع ہوگئے۔صدر کے علاقے میں دکان داروں کے جمع ہونے پرکمشنر کراچی نے انتباہ جاری کیا اور کہا کہ شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کی اجازت ہے، دکان کے باہر رش نہ لگایا جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے آج سے آن لائن کاروبار کے لیے شٹر بند کرکے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی گئی۔صدر کی موبائل مارکیٹ اور الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجر بھی اپنی دکانیں کھولنے کیلئے مارکیٹس پہنچ گئے لیکن پولیس نے اجازت نامہ نا ہونے کے باعث دکانداروں کو دکان کھولنے سے روک دیا۔الیکٹرونک اور موبائل مارکٹس کے سیکریٹری فنانس کا کہنا تھا کہ دکانیں کھولنے کیلئے اجازت نامہ نہیں ملا، دکان داروں نے اجازت نامے پر کیے ہوئے ہیں۔اس موقع پر ایس ایچ او سجاد کا کہنا تھا کہ کنفیوژن کے باعث تاجر دکانیں کھلنے آئے ہیں، اجازت نامہ ملنے کے بعد اپنی دکانیں کھول سکتے ہیں لیکن سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہے۔مارکیٹ کی صورت حال پر کمشنر کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت ہے دوکان کھول کر نہیں، دکان دار جمع ہونے سے گریز کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close