خبردار کوئی دکان نہ کھولے، جمگھٹا نہ لگائے، 9 سے 3 بجے تک آن لائن کاروبار کریں، کمشنر کراچی نے وارننگ دیدی

کراچی (پی این آئی)خبردار کوئی دکان نہ کھولے، جمگھٹا نہ لگائے، 9 سے 3 بجے تک آن لائن کاروبار کریں، کمشنر کراچی نے وارننگ دیدی،کراچی کے علاقے صدر میں دکانداروں کے جمع ہونے پر کمشنر کراچی نے متنبہ کیا ہے کہ دکاندار ایک جگہ جمع نہ ہوں، سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کریں۔کمشنر

کراچی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صرف شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کی اجازت ہے جبکہ دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی دکان نہ کھولے بند شٹر کے ساتھ آن لائن کاروبار کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ دکان میں ایک شخص کام کر سکتا ہے۔کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی ایس او پی پر پوری طرح عمل کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تاجروں کوآج سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ آن لائن کاروبار کے لیے مارکیٹیں پیر تا جمعرات صبح 9 بجے تا سہہ پہر 3 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close