کراچی میں آن لائن کاروبار کھل گیا، دکان کا شٹر نہیں اٹھانا، ایک دکاندار یا سیلز مین، سامان گھر ڈیلیور کریں گے

کراچی(پی این آئی) کراچی میں آن لائن کاروبار کھل گیا، دکان کا شٹر نہیں اٹھانا، ایک دکاندار یا سیلز مین، سامان گھر ڈیلیور کریں گے،کراچی میں آج سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کے لیے مارکیٹیں پیر تا جمعرات صبح 9

بجے تا سہہ پہر 3بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔آن لائن کاروبار کے لیےتیار کردہ ایس او پیز کے مطابق دکان کے شٹر نہیں اُٹھائےجائیں گے، اندر ایک دکاندار یا سیلزمین ہوگا۔ دکانوں میں گاہک سے ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فروخت شدہ سامان بھی گھروں پر ڈلیور کیا جائے گا، ڈلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی اجازت ہو گی۔دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے کھولے جائیں گے جبکہ گودام کے اندر بھی صرف ایک آدمی موجود ہوگا۔دوسری جانب آن لائن کاروبار کے لیے 5 ہزار دکانداروں نے کوائف نامے پُر کرلیے ہیں۔ دکاندار کوائف نامے آج محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرائیں گے۔اس کے علاوہ دکاندار تھرمل گن ،فیس ماسک،سینیٹائزر اور گلوز کا استعمال کریں گے۔ محکمہ صحت کی ٹیم کسی بھی وقت ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ نزلہ، زکام، بخار کی علامت کی صورت میں اسٹاف کو کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close