یا اللہ توبہ، میت کو غسل دینے والی بیٹی اور خاتون کورونا کا شکار، نئی مصیبت پڑ گئی

مٹیاری (پی این آئی)سندھ کے شہر مٹیاری میں کرونا سے جاں بحق ہونے والی خاتون کو غسل دینے والی خاتون اور بیٹی میں بھی کرونا کی تشخیص ہوگئی ہے,چھیاسٹھ سالہ کرونا کا شکار خاتون دو دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھی، میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں

مبتلا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثا کے حوالے کردی تھی، جس کے بعد جاں بحق خاتون کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہےاور اب مٹیاری میں متاثرہ خاتون کے گھر اور دو کالونیاں سیل کردی ہیں،دوسری جانب کرونا سے متاثرہ مریضوں کا قرنطینہ سے بھاگنے کا سلسلہ بھی جاری ہے,بلوچستان کے شہر چمن میں قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے دو مریض فرار ہوگئے ، ایک کا تعلق چمن اور دوسرے کا خیبرپختونخوا سے ہے۔ دونوں مریض افغانستان سے واپس آئے تھے، افغانستان میں پھنسے ڈرائیورز، کنڈیکٹر کو وطن واپسی پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔انتظامیہ نے فرار متاثرین کو پکڑنے کے لیے ضلع کی تمام چیک پوسٹوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 256 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 12227 ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close