کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے کاروبار وں کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی، وفاقی وزیر نے کاروباری برادری کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار (سوموار کے روز ہونے والے ) ای سی سی میں “چھوٹا کاروبار امدادی پیکج” کا پہلا مرحلہ پیش کرے گی،ای سی سی اور کیبنٹ سے منظور ہونے کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتیں اس پیکیج سے مستفید ہو

سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا کہ میری وزارت (سوموار کے روز ہونے والے ) ای سی سی میں “چھوٹا کاروبار امدادی پیکج” کا پہلا مرحلہ پیش کرے گی،ای سی سی اور کیبنٹ سے منظور ہونے کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتیں اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج کے دوسرے مرحلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیئے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرغور ہے، اگلے مرحلے میں کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے شعبہ جات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں