’’امید اور یکجہتی‘‘ سوئٹزر لینڈ کی مشہور پہاڑی پر پاکستانی پرچم روشن کر دیا گیا، وجہ کیا نکلی؟شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سویٹزرلینڈ میں اٹلی کی سرحد پر واقع پہاڑ پر کرونا وباء کی باعث دنیا کیلئے ’’امید اور یکجہتی‘‘ کی علامت بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی کی چوٹی پرپاکستان سمیت مختلف ممالک کے رنگ برنگ جھنڈوں سے روشن کی گئی ہے ۔میٹر ہارن نامی پہاڑی سوئس قصبے زرمٹ کے پاس واقع ہے جو

سکینگ اور ہائیکنگ کیلئے بھی مشہور جانی جاتی ہے ۔ زرمٹ میونسیپیلٹی کی ویب سائٹ کی رپورت کے مطابق ’’میٹرہارن ہمیشہ ہی سے سویٹزرلینڈ کیلئے طاقت اور استحقام کی علامت رہا ہے۔‘‘زرمنٹ کے ٹویٹر ہینڈل پر شائع کی گئی تصاویر کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں کرونا وائرس کے پیش نظر دعائیہ جملے لکھ گئے ہیں ۔ پاکستان کے بارے میں لکھا گیا کہ ’’ پاکستان جہاں سوئیٹرز لینڈ جیسے بلند پہاڑ ہیں ، وہاں کرونا وائرس کے تیزی کے پھیلائو کے سبب ہم پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی ہمت کیلئے دعا گو ہیں ۔سویٹزرلینڈ میں اٹلی کی سرحد پر واقع پہاڑ پر کرونا وباء کی باعث دنیا کیلئے ’’امید اور یکجہتی‘‘ کی علامت بن گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close