ایک ہی دن میں کورونا 12افرادکی زندگیاں نگل گیا، ہلاکتیں 277اورمتاثرین 13318ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 277 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13318 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال

کر چکے ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ میں 81، 81، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج کے کیسز کی صورتحال،اتوار کے روز 12 اموات اور 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 71 کیسز اور 5 اموات، سندھ میں 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ پنجاب میں 120 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی 60 نئے کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ اسلام آباد میں 12 نئے کیسز، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں