کہا تھا نا عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا تاریخی حکم جاری کر دیا جو آج تک کوئی وزیراعلیٰ نہ کر سکا، بڑی پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری خرچ پر ہونیوالی افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری خرچ پر کی جانے والی افطار پارٹیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پائی پائی کی بچت کرنی ہے،

پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ”گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں” کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020۔2021 کے لیے بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ مالی بحران ہونے کے باعث اب بجٹ میں چند تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا سے حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، ترقیاتی بجٹ میں آئندہ نئے منصوبے نہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ پہلے سے جاری منصوبوں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے بیشترکورونا کے حوالے سے نئے منصوبے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں صرف پہلے سے جاری منصوبوں کوشامل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1157 ہوگئی ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 1157 ہوگئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ شہر میں اب تک 400 سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close