بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی): محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔نجی نیوز کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں، جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان جب کہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close