رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

راولپنڈی(پی این آئی)رمضان المبارک کی خریداری کے دوران راولپنڈی کے بازاروں میں رش بڑھتا ہی جارہا ہے۔راولپنڈی میں رمضان کی خریداری بھرپور طریقے سے جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بازاروں میں زیادہ رش ہوتا ہے۔شہر کی غلہ منڈی، راجا بازار، نسواری بازار، گنج منڈی، جامع

مسجد روڈ اور وہ سڑکیں جہاں اشیائے خورونوش سمیت دیگر روزمرہ کی اشیاء کی دکانیں موجود ہیں وہاں کافی رش ہوتا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہےکہ ہم اپنی طرف سے کوشش کرتے ہیں کہ سماجی فاصلے کے اصول کو اپنایا جائے لیکن جب رش بڑھ جاتا ہے لوگ بھی اس کا خیال نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ رش میں ایک طرف سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جارہا دوسری طرف ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال بھی کم ہے۔کورونا وائرس کی ہدایت پر پولیس راؤنڈز لگاتی ہے، جہاں وہ موجود ہو تو دکاندار اور شہری قوانین کی پوری پابندی کرتے ہیں لیکن جیسے ہی پولیس جاتی ہے تو وہ دکانیں بھی کھل جاتی ہیں، جنہیں بند رکھنے کی ہدایت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close