سندھ سے بری خبر،دس سال سےکم 182بچوں میں کورونا کی تصدیق

کراچی(پی این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں کورونا وائرس سے جاری صورتحال سے متعلق بات

کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے صوبے کے عوام کے سامنے چند حقائق رکھ رہا ہوں، سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182معصوم بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا سے متاثر ہیں، انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے متاثر کیا جو گھروں سے باہر نکلے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ ہم نے باہر نکل کر اپنے بزرگوں اور معصوم بچوں کو وائرس زدہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت بار بار گھروں پر رہنے اور آئیسولیشن کی تلقین کررہی ہے، خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کر کے اپنی نسلوں کومحفوظ کریں۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن سے متعلق کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بارے میں لوگوں کی متضاد اور مختلف آراء ہیں، کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن کو ہی غلط قراردیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close