سندھ میں ایک ہی روز میں کورونا کے 383کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 4500سے بڑھ گئی

کراچی(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج اچھی خبر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج

کورونا کی وباء کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں، ہم نے کل 38188 ٹیسٹ کئے تھے، آج تک کُل ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس کے نتیجے میں 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کُل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے، کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 3662 مریض زیر علاج ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2432 یعنی 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض ، 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جبکہ 463 مریض 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 383 کیسز میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں ، کراچی کے ضلع وسطی میں99، ضلع جنوبی میں 80، ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو 2، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے، آپ تمام احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک پہننا، ایک دوسرے سےدور رہنا زندگی کا معمول بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close