اپنے لیے اظہار رائے کی آزادی مانگنے والے مولانا طارق جمیل کاحق سلب کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ترجمان شہباز گل نے جوابی حملہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے مانگنے والے مولانا طارق جمیل کو یہ حق دینے کو تیار نہیں ہیں، ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے تاکہ اینکرز کی رائے کا احترام کیا جائے۔حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک طرف ہمیں

آزادی رائے چاہیے اور دوسری طرف مولانا طارق جمیل صاحب کو وہی آزادی اظہار دینے کو تیار نہیں ہیں۔یہ دہرا میعار ہے۔انہوں نے اینکرز سے کہا “براہ مہربانی برداشت کیجیے جیسے قوم آپ کے ہر تجزیہ کو برداشت کرتی ہے۔ حکومتیں بدلنے کے، لوگوں کی ذاتی زندگی میں طلاق جیسے موضوع پر آپ کے تجزیات کو، ڈالر کے ریٹ پر۔”ڈاکٹر شہباز گل نے کہا مولانا طارق جمیل کی رائے سے اختلاف کا آپ کا حق ہے لیکن تضحیک نامناسب ہے۔ انہوں نے ایک رائے دی ہے۔ ان کی رائے کا احترام کریں تا کہ آپ کی رائے کا احترام کیا جائے۔خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم کی ٹیلی تھون نشریات کے دوران مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے بارے میں کہا تھا کہ اس پر جھوٹ دکھایا جاتا ہے۔ ان کے اس بیان پر صحافی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد جمعہ کو مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے معافی مانگ لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close