عمران خان قائد اعظم کے وژن کی درست وضاحت کر دیں تو 5لاکھ انعام دوں گا، صحافی ہارون رشید نے لمبی چھوڑ دی، ٹائیگرز کو غصہ

اسلام آاد (پی این آئی)صحافی ہارون رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے وژن کی وضاحت کر دیں اور کوئی ڈیسنٹ لوگ کہہ دیں کہ درست وضاحت کی ہے تو میں پانچ لاکھ روپے نقد انعام دوں گا جو کہ ان کی دو مہینے کی تنخواہ ہے۔ انہیں نہیں پتا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کیا تھے، بس بڑے

بڑے دعوے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ قائداعظم پر عمر بھر جھوٹ بولنے کا الزام نہیں لگا۔ ان پر عمر بھر یہ الزام بھی نہیں لگا کہ ایک روپے کی خیانت کی ہو، عمر بھر ان پر یہ الزام نہیں لگا کہ انہوں نے کبھی وعدہ کیا ہو اور پھر اسے توڑ دیا ہو۔ عمران خان اور قائداعظم میں کیا موازانہ ہے؟ہارون رشید نے کہا کہ قائداعظم نے کب کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر کیا؟ قائداعظم تاریخ کی نایاب شخصیات میں سے ایک تھے۔ہارون رشید نے کہا کہ اگر میں عمران خان پر تنقید کروں تو 10 ہزار آدمی مجھے اور میرے خاندان کو گندی گالیاں دیں گے۔ کوئی صحافی ذرا سا اختلاف رکھتا ہو اسے لفافہ کہہ دیا جاتا ہے۔ عمران خان اپنی زندگی میں ایک مرتبہ یہ کہہ دیں کہ ہارون رشید کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روف کلاسرا اور طلعت حسین سے لاکھ اختلاف کریں لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close