کراچی(پی این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں تاجروں کو آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق تاجروں کو آن لائن کاروبار کی صبح 9 سے 3 بجے تک اجازت ہوگی اور تمام کاروباری افراد اور عملے کو سندھ حکومت کے دیے گئے ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے۔محکمہ
داخلہ کے مطابق تمام دکانداروں کو اپنے عملے کو سینٹائیزر،گلوز اورماسک فراہم کرنا ہوں گے ،تاجر ایس او پیز پر عمل کر کے کاروبار کھول سکتے ہیں۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ منیجر، ڈیلیوری بوائے اور مالک سمیت تمام افراد کے نام شناختی کارڈ نمبر جمع کرانا ہوں گے اور تمام ملازمین کی تفصیل کمشنر کراچی کو ای میل کرنا ہوگی جس کے بعد کمشنر آفس کی جوابی ای میل موصل ہوگی جو کہ آفیشل ڈاکومنٹ ہوگا اور اسےٓ دکھا کر کاروبار کھولا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باجود تاجروں کو کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کے تحت سندھ میں تاجر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 3 بجے کے درمیان کاروبار کرسکیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد4 ہزار 232سے زائد ہے اور اب تک 78 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں