جو ائر لائن بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لائے گی اسے خاص رعایت ملے گی، حکومت نے جراءت دکھا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو 30 اپریل تک بند کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالستار کھوکھر کے مطابق پاکستان کا بین

الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی رات 11 بجکر 59 منٹ بند رہے گا۔ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ان کے بقول اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے ریلیف آپریشن میں استمال ہونے والے طیاروں کو بھی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔کورونا کے پیش نظر پاکستان نے پہلی بار 21 مارچ کو دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اس بندش میں توسیع کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے بھی اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں