انہیں روکیں، 50سال سے زائد عمر کے افراد کورونا کا خاص ہدف ہیں، صدر عارف علوی نے خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور آئمہ کو خط لکھ کر مساجد میں 50 سال سے زائد عمر نمازیوں کی موجودگی کی نشاندہی کی۔صدر مملکت کی جانب سے مختلف مساجد کے امام صاحبان کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ

روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ آپ کی مسجد میں حاضرا ہوا اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مسجد کی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے 20 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک معاملے کی طرف نشاندہی انتہائی ضروری ہے کیونکہ غالباً 50 سال سے زائد عمر کے افراد بھی تراویح میں شامل تھے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علماء اور حکومت کے اجماع میں 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے مسجد میں نماز ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی لہٰذا مسجد کمیٹی کو چاہیے کہ ان بزرگوں کو قائل کریں تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں۔خیال رہے کہ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان رمضان المبارک میں مساجد کھولنے اور عبادات کیلئے 20 نکات پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت 50 سال سے زائد عمر والے افراد، بچے اور بیمار لوگ گھر میں ہی نماز ادا کریں گے۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور علمائے کرام سے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close