مشکلات ختم نہیں ہوئیں، پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی میں بھی توسیع

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی میں بھی 9 مئی تک توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

کے اعلان کے بعد اب صوبے میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازم پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں