اسلام آباد (پی این آئی) آٹا چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کو فرانزک آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے فرانزک آڈٹ کیلئے 2 ہفتے کی مہلت طلب کی
تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم میں 2 ارکان کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو انکوائری کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیشن مختلف شوگر ملوں کا دورہ کرے گا اور رپورٹ تیار کرکے 2 ہفتے بعد اسے وزیر اعظم کو پیش کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل انکوائری کمیشن کی فرانزک آڈٹ رپورٹ کیلئے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔آٹا چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کو فرانزک آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں